۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
محترمہ معصومہ نقوی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد نے مشہد مقدس میں تجوید القرآن کے روزانہ کلاسز کے شیڈول کے علاوہ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے وفد کو مشہد مقدس میں تجوید القرآن کے روزانہ کلاسز کے شیڈول کے علاوہ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام میں خصوصی دعوت دی گئی تھی۔

اس موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ حرم مطہر امام ہشتم میں شہداء اسلام کی برسی منا رہے ہیں۔ ان مبارک شہادتوں کے صدقے میں خداوند متعال نے عرب و عجم کے خون کو یکجا فرمایا اور سرزمین ایران و عراق کے اختلافات کو ختم کر دیا ۔

اسی ضمن میں حرم شناسی کے موضوع پر خواہران کو پورے حرم کے مختلف حصوں سے آشنائی کروائی گئی ۔ رواق الغدیر میں حجۃ الاسلام آقای مہدویان کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔

حجۃ الاسلام آقای مہدویان نے امام رضا علیہ السلام کے مختلف معجزات کے ذکر کے ساتھ بہترین درس اخلاق دیا۔

اس موقع پر جناب مولانا حسن مہدی کاظمی صاحب نے بھی خواہران کو معرفت شناسی کا درس دیا ، آخر میں راہیانِ ولایتِ عشق گروپ کی تمام خواہران نے حجۃ الاسلام آقای مہدویان سے آٹو گراف بھی لیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .